Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محرومی پر اشعار

شاعری میں محرومی کی

زیادہ تر صورتیں عشق کے علاقے سے وابستہ ہیں ۔ عاشق بہت سی سطحوں پر محرومی کا شکار ہوتا ہے ۔ سب سے بڑی محرومی تو عمر بھر کا ہجر گزارنے کے بعد وصال کی امید کا بھی خواب ہوجانا ہے ۔ شاعروں نے محرومی کے اس گہرے اور نازک ترین احساس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ بیان کیا ہے ۔ ہمارا یہ انتخاب آپ کو محرومی کی بہت سی صورتوں سے آشنا کرائے گا ۔

یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کا

کوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے

غلام محمد قاصر

بس ایک بار منایا تھا جشن محرومی

پھر اس کے بعد کوئی ابتلا نہیں آئی

ادا جعفری

جو ازل سے نہ تھا مقدر میں

اس سے محروم ہو گیا ہوں میں

عابد اختر

اک آبلہ تھا سو بھی گیا خار غم سے پھٹ

تیری گرہ میں کیا دل اندوہ گیں رہا

شاہ نصیر

تم ان لکیروں میں اک خوشی بھی تلاش کر لو تو معجزہ ہے

کہ میں تو بچپن سے جانتا ہوں مری ہتھیلی کا نام دکھ ہے

خالد ندیم شانی

کسی بھی حشر سے محروم ہی رہا وہ بھی

مری طرح کا جو کردار تھا کہانی میں

رینو نیر

دل یہ انسان کا ہر چیز سے بھر جاتا ہے

قدر کھو دیتا ہے ہر وقت میسر ہونا

سید محمد وقیع

ایک تم ہی نہیں ہو پاس مرے

ورنہ کس چیز کی کمی ہے مجھے

ابو شبّر

جتنی خوشبو تھی وار دی تم پر

اب فقط سانس کھینچ سکتا ہوں

کاشف اورا

کبھی تو باڑھ آ کے اپنے ساتھ سب بہا گئی

کبھی کسان بارشوں کی راہ دیکھتا رہا

انو رضوی

گھر کی چوکھٹ پہ آئے مفلس کی

ہر صدا بس صدا نہیں ہوتی

بلال اختر

مرے بچوں کا اب گستاخ ہونا حق بہ جانب ہے

جہاں فاقوں پہ فاقے ہوں کہاں آداب آتے ہیں

مولوی اسلم وڑائچ

کسی کے ہاتھ میں کاسہ کسی کے ہاتھ میں جھاڑو

کھلونے ہاتھ میں لے کر کوئی بچہ نہیں نکلا

مولوی اسلم وڑائچ

ہم وہ محروم تمنا کہ بھری دنیا میں

اپنے حصے کی محبت بھی نہیں کر پائے

سرور خان سرور

بچا ہوا تھا مرے پاس ایک شخص عمرؔ

اسے بھی مجھ سے مگر جنوری نے چھین لیا

فیضان عمر

عجب دنیا ہے اپنی

کہ مر جاتی ہیں مائیں

قاسم رحمان

فرصت کے وقت عشق سے محروم میں رہا

پھر ایسا وقت آیا کہ فرصت نہیں بچی

عکس سمستی پوری

جواں ہوئی مری بیٹی تو ہاتھ خالی ہیں

تمام عمر تو بہنیں بیاہتا رہا میں

سرور خان سرور

بے گھری باعث تسکین بھی ہے میرے لئے

میری اولاد وراثت پہ نہیں جھگڑے گی

سرور خان سرور

یہ ناقدری ہماری اس لیے ہے

ترا ہونے میں جلدی کر گئے ہم

ندیم شاد

بے ہنر لوگ ہیں منظر عام پر

اور گوشہ نشیں با ہنر آدمی

کاوش کمال

جنہیں میں حاصل ہوں ان کو مجھ سے ہزار شکوے

جنہیں میں حاصل نہیں انہیں ہے خدا سے شکوہ

مقصود سروری

لوگوں کا اک ہجوم تھا مطلب کے واسطے

چاہے جو دل سے ایک بھی ایسا نہیں ملا

الماس زینب رضوی

یاس محرومی تذبذب کرب خوش فہمی انا

اتنے ساماں تھے مرا تنہا مکاں چھوٹا لگا

فریاد آزر

شکوۂ بے چارگی میکشؔ کسی سے کیوں کریں

عشق تو محرومیٔ دل کے سوا کچھ بھی نہیں

استاد عظمت حسین خاں

حیف ان بے شعور لوگوں پر

جو ترے لمس سے رہے محروم

شمیم اکرم رحمانی

وہ اپنے سورج تو کیا جلاتے مرے چراغوں کو بیچ ڈالا

فرات اپنے بچا کے رکھے مری سبیلیں فروخت کر دیں

احمد سلمان

نہ کوئی رنگ نہ خوشبو نہ خواب ہے مجھ میں

صبا یہ کہتی ہے تصوير آب ہے مجھ میں

نسیم اجمل

ترے بغیر وہ راتیں بھی کاٹ دیں ہم نے

کہ جن میں تیرا تصور بھی رہ نما نہ ہوا

آل احمد سرور

بے حس پڑا ہوا ہوں میں لمحوں کی گرد میں

صدیوں کی تھی جو مجھ میں کسک کون لے گیا

نسیم اجمل

اس کا غم پوچھ سکو تو پوچھو

جس نے مرنے کی مسرت چاہی

عزیز غواصی

وہ اپنی آنکھ چہرہ ہات پاؤں

سفر میں زندگی کے کھو چکا ہے

نسیم اجمل

اس بار تو محرومیٔ امید غضب تھی

یہ بھی نہ رہا یاد کہ کس شے کی طلب تھی

مجاز آشنا

لے گئے چن چن کے اجملؔ صاحبان عقل و ہوش

میرے حصے میں بچے ہیں حرف لغزیدہ تمام

نسیم اجمل

دینی تھی داد تشنہ لبی جس غریب کو

وہ بزم میں نہیں ہے تو ساقی اداس ہے

آل احمد سرور
بولیے