انجام پر اشعار
انجام پر شاعری کسی بھی
عمل کے نتیجے کی مختلف شکلوں کو بیان کرتی ہے ۔ یہ شاعری پڑھ کر ہم عمل کی ماہیت سے بھی واقف ہوتے ہیں اور اس کے نتیجوں کے حوالے سے بھی ایک علم حاصل ہوتا ہے ۔ اس سیاق میں شاعروں نے انجام کی جس خاص جہت پر زیادہ توجہ دی ہے وہ عشق کا انجام ہے ۔ وہ کیا ہے؟ کیسا ہے؟ اور کیسا ہو سکتا ہے؟ اس میں ہم سب کی دلچسپی ہونی چاہیے ۔ یہ شاعری پڑھئے اور انجام کی اچھی بری صورتوں کو جانئے ۔
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی
مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلے
خود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور
نہ جانے کون سی منزل پہ عشق آ پہونچا
دعا بھی کام نہ آئے کوئی دوا نہ لگے
-
موضوعات : دعااور 2 مزید
روتے جو آئے تھے رلا کے گئے
ابتدا انتہا کو روتے ہیں
-
موضوع : موت
اپنے اپنے گھر جا کر سکھ کی نیند سو جائیں
تو نہیں خسارے میں میں نہیں خسارے میں