Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بانی : تعارف

Sanjiv Saraf

 

 

سنجیو صراف پالی پلکس کارپوریشن لمیٹیڈ کے بانی، چئرمین اور

بنیادی حصص دار ہیں جو دنیا کی پی ای ٹی فلم بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں شامل ہے۔



 

سنجیو صراف 30 دسمبر 1958 کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سندھیا

اسکول سے حاصل کی، پھر 1980 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے آئی آئی کھڑک پور چلے گئے۔ اس کے بعد وہ اڑیسہ میں اپنی خاندانی تجارت سے وابستہ ہوگئے۔1984 میں انہوں نے اپنی راہ خود بناتے ہوئے پالی پلکس کی بنیاد رکھی اور اسے مثالی اقدار اور ماحول کی حامل ایک غیر معمولی تجارتی تنظیم کی شکل دی جسے صنعتی دنیا اور مالیاتی بازار میں بڑے پیمانے پر احترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ پالی پلکس کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ میں بھی ایک درج فہرست (listed) کمپنی کا درجہ حاصل ہے۔


سنجیو صراف نے اپنی صنعتی سرگرمیوں کو وسیع تر کرتے ہوئے کئی

اور تجارتی ادارے بھی قائم کئے ہیں۔ ان میں ’منوپترا‘ بھی شامل ہے جو ہندوستان کی قانون سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ممتاز ترین آن لائن تنظیم ہے۔ اس کے علاوہ اپنی ماحولیاتی فکرمندی کے پیش نظر ، انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے پنجاب، اتراکھنڈ اور سکم میں کئی پن بجلی پراجکٹ قائم کئے ہیں۔ وہ کئی صنعتوں سے متعلق کمپنیوں کے بورڈوں کے رکن ہیں۔
سنجیو صراف گہرے انسان دوست شخص ہیں اور کمپنی کے فلاحی اقدامات میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ ان میں1200 طلبا پر مشتمل ایک غیر منافعاتی اسکول کا قیام بھی شامل ہے۔ انہیں دیگر علوم کے ساتھ ساتھ اردو شاعری سے گہرا جذباتی تعلق ہے۔ وہ اردو رسم الخط جانتے ہیں اور اردو پڑھ اور لکھ سکتے ہیں۔ انہیں آرٹ اور موسیقی سے بھی گہری دلچسپی ہے۔

 

 

Founder's Videos

Sanjiv Saraf Founder Rekhta Foundation at Jashn-e-Rekhta-2015

Sanjiv Saraf Founder Rekhta Foundation at Jashn-e-Rekhta-2015

Sanjiv Saraf speaking at 1st Anniv. function of Rekhta, website for Urdu poetry

Sanjiv Saraf speaking at 1st Anniv. function of Rekhta, website for Urdu poetry

Sanjiv Saraf (founder - Rekhta.org) at the Launch function on January 11, 2013 at Delhi

Sanjiv Saraf (founder - Rekhta.org) at the Launch function on January 11, 2013 at Delhi

Sanjiv Saraf Founder

   

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے