Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تصویر پر 20 منتخب اشعار

تصویر پر شاعری معانی

وموضوعات کے بہت سے علاقوں کو گھیرے ہوئے ہے ۔ تصویر کو اس کی خوبصورتی، خاموشی، تأثرات کی عدم تبدیلی اور بہت سی جہتوں کے حوالے سے شاعری میں استعمال کیا گیا ہے ۔ تصویر مہربان بھی ہے اور نامہربان بھی ۔ ایک طرف تو وہ کسی اصلی چہرے کا بدل ہے دوسری طرف اس میں دیکھنے والے کی تمام تر دلچسپی اور توجہ کے باوجود کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں ہے ۔ اس لئے تصویر دور ہونے اور قریب ہونے کے بیچ ایک عجیب کشمکش پیدا کرتی ہے ۔ ہمارا یہ چھوٹا سا انتخاب پڑھئے۔

آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سے

ہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں

جلیل مانک پوری

ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکن

زباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں

جگر مراد آبادی

بھیج دی تصویر اپنی ان کو یہ لکھ کر شکیلؔ

آپ کی مرضی ہے چاہے جس نظر سے دیکھیے

شکیل بدایونی

صورت وصل نکلتی کسی تدبیر کے ساتھ

میری تصویر ہی کھنچتی تری تصویر کے ساتھ

نامعلوم

لگتا ہے کئی راتوں کا جاگا تھا مصور

تصویر کی آنکھوں سے تھکن جھانک رہی ہے

نامعلوم

تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت

ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں

امام بخش ناسخ

کچھ تو اس دل کو سزا دی جائے

اس کی تصویر ہٹا دی جائے

محمد علوی

دل کے آئینے میں ہے تصویر یار

جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی

لالہ موجی رام موجی

جو چپ چاپ رہتی تھی دیوار پر

وہ تصویر باتیں بنانے لگی

عادل منصوری

زندگی بھر کے لیے روٹھ کے جانے والے

میں ابھی تک تری تصویر لیے بیٹھا ہوں

قیصر الجعفری

مجھ کو اکثر اداس کرتی ہے

ایک تصویر مسکراتی ہوئی

وکاس شرما راز

کہہ رہی ہے یہ تری تصویر بھی

میں کسی سے بولنے والی نہیں

نوح ناروی

آتا تھا جس کو دیکھ کے تصویر کا خیال

اب تو وہ کیل بھی مری دیوار میں نہیں

غلام مرتضی راہی

مدتوں بعد اٹھائے تھے پرانے کاغذ

ساتھ تیرے مری تصویر نکل آئی ہے

صابر دت

چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراق

تصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند

داغؔ دہلوی

تری تصویر تو وعدے کے دن کھنچنے کے قابل ہے

کہ شرمائی ہوئی آنکھیں ہیں گھبرایا ہوا دل ہے

نظیر الہ بادی

جس سے یہ طبیعت بڑی مشکل سے لگی تھی

دیکھا تو وہ تصویر ہر اک دل سے لگی تھی

احمد فراز

میں نے بھی دیکھنے کی حد کر دی

وہ بھی تصویر سے نکل آیا

شہپر رسول

میں نے تو یونہی راکھ میں پھیری تھیں انگلیاں

دیکھا جو غور سے تری تصویر بن گئی

سلیم بیتاب

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے