مسکرانا بھی ایک فن ہے عزیزؔ
سب کو آتا نہیں زمانے میں
جبین شوق ہر اک در پہ خم نہیں ہوتی
ہر اک زمین زمین حرم نہیں ہوتی
غیر کے ہاتھوں میں کیوں دیتے ہو اپنی پگڑی
بات گھر کی ہے تو پھر بات کو گھر رہنے دو
ایسے لوگوں سے ہم نہیں ملتے
جن کی گردن میں خم نہیں ہوتا