Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Anjum Rehbar's Photo'

انجم رہبر

1962 | بھوپال, انڈیا

مشاعروں میں مقبول شاعرہ

مشاعروں میں مقبول شاعرہ

انجم رہبر کے اشعار

11.9K
Favorite

باعتبار

ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا

وہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا

کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیں

یوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں

سچ بات مان لیجئے چہرے پہ دھول ہے

الزام آئنوں پہ لگانا فضول ہے

دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میں

میں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا

ماں مجھے دیکھ کے ناراض نہ ہو جائے کہیں

سر پہ آنچل نہیں ہوتا ہے تو ڈر ہوتا ہے

تجھ کو دنیا کے ساتھ چلنا ہے

تو مرے ساتھ چل نہ پائے گا

انجمؔ تمہارا شہر جدھر ہے اسی طرف

اک ریل جا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے

تم کو بھلا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے

میں زہر کھا رہی تھی کہ تم یاد گئے

کل شام چھت پہ میر تقی میرؔ کی غزل

میں گنگنا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے

کل میری ایک پیاری سہیلی کتاب میں

اک خط چھپا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے

Recitation

بولیے