مہکتی چاندنی ہے اور میں ہوں
مہکتی چاندنی ہے اور میں ہوں
عروس زندگی ہے اور میں ہوں
مری آنکھیں ہیں اور صورت تمہاری
حسیں منظر کشی ہے اور میں ہوں
تجارت کر رہا ہوں آنسوؤں کی
عجب سوداگری ہے اور میں ہوں
میں گاتا جا رہا ہوں اپنی دھن میں
مری دیوانگی ہے اور میں ہوں
نوازا ہے مجھے رنج و الم سے
عنایت آپ کی ہے اور میں ہوں
مرا زخم جگر ہے اور تو ہے
تری چارہ گری ہے اور میں ہوں
گزرتا جا رہا ہوں حادثوں سے
ارادہ آہنی ہے اور میں ہوں
نہیں تنہا میں راہ زندگی میں
کسی کی یاد بھی ہے اور میں ہوں
دکھائی کچھ نہیں دیتا کہ کیا ہے
بلا کی تیرگی ہے اور میں ہوں
یہاں مضطرؔ نہیں کوئی کسی کا
زمانہ مطلبی ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.