کیفیت ایسی ہے کوئی مہرباں میرا نہیں
کیفیت ایسی ہے کوئی مہرباں میرا نہیں
میں اکیلا ہوں یہاں کوئی یہاں میرا نہیں
آنے والوں میں نہ دیکھو آئے کتنے ہیں یہاں
لوٹتے قدموں میں دیکھو اک نشاں میرا نہیں
دل مرا قدموں تلے رکھتی ہو کیوں تم جان جاں
دل مرا معصوم ہے دل سخت جاں میرا نہیں
حال احوال اس کا پوچھو مت غزل کے درمیاں
ہم نشیں تو ہے وہ لیکن ہم زباں میرا نہیں
مجھ سے میرے دل کی اب بنتی نہیں ہے دوستو
میں یہاں موجود ہوں پر دل یہاں میرا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.