ہری او پیا ہری او پیا
دلچسپ معلومات
(وادی سندھ کا گیت)
ہری او پیا ہری او پیا
تیرے رنگ ہزار
تیری سمت گئے رستوں پر چڑیوں کی چہکار
تیری ست رنگی ماٹی میں پھولوں کی مہکار
تیرے سر کی جھیل میں اگتے سندر روپ کنول
تیری کنیاؤں کی آنکھوں میں سرمہ اور کاجل
روم روم میں بسے ہیں تیرے
کھرج رکھب گندھار
ہری او پیا ہری او پیا
تیرے رنگ ہزار
تیرے روپ نگر میں دوشیزائیں رقص کناں
ہاتھی دانت کے بالے پہنے کڑیل شیر جواں
تیرے شہر کے دروازوں پر پھرتے ہیں رتھ بان
گندم کی خوشبو سے مہکے سب کھلیان
تہذیبوں کو دیا ہے تو نے
علم ہنر تہوار
ہری او پیا ہری او پیا
تیرے رنگ ہزار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.