Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ترجمانی

ماہ نور رانا

ترجمانی

ماہ نور رانا

MORE BYماہ نور رانا

    ہم اب آزاد رہنا چاہتے ہیں

    دوستوں کے مشوروں سے

    کتابوں میں لکھی باتوں سے اور ان کے نتائج سے

    عقائد سے

    ہمیں معلوم ہے

    ان کی نصیحت زندگی کو ٹھیک رستوں سے گزارے گی

    مگر ہم سوچتے ہیں

    ان کی باتوں سے نکلتے سب نتائج

    ان کے ہوں گے

    ہماری شخصیت کا رنگ ان میں سطحی سا ہوگا

    یا بالکل بھی نہیں

    ہم اپنے مختصر سے وقت کو ان کی روش پر کیوں ابھاریں

    ہماری بو ہماری خو کیوں اس کا پیش خیمہ بن نہیں سکتی

    ہمیں ادراک ہے کہ اس طرح سے

    کامیابی کم ملے شاید

    مگر اتنا تو ہوگا

    زندگی کے باب کا جب آخری رقعہ الٹنے کی گھڑی ہوگی

    تو اس کا انتساب اور حرف آغاز

    صرف اپنی خوش نگاہی کا نمائندہ بنے گا

    اور اس پشتے پہ جو بھی نام کندہ ہوگا وہ حتماً

    ہمارے ہونے کی خوشبو کا اک پیغام ہوگا

    ہمارا نام ہوگا

    ہمیں یہ دوسروں اور تیسروں کی کامیابی سے

    خود اپنے آپ میں مست و مگن

    ہر رائیگانی اچھی لگتی ہے

    بھلے اس میں کئی ناکامیوں کا ذکر شامل ہو

    ہمیں ہونے کی ذاتی ترجمانی اچھی لگتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے