Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چودہ سو سال کا ہے فرق دکھانے کے لیے

شاکر رضا بدایونی

چودہ سو سال کا ہے فرق دکھانے کے لیے

شاکر رضا بدایونی

MORE BYشاکر رضا بدایونی

    چودہ سو سال کا ہے فرق دکھانے کے لیے

    آپ تو اب بھی ہیں موجود زمانے کے لیے

    حکم رب ہوگا کہ لے جاؤ اسے دوزخ میں

    آئیں گے حشر میں سرکار بچانے کے لیے

    عشق احمد کی ردا اوڑھ کے میں سویا ہوں

    اے فرشتو مجھے مت آنا اٹھانے کے لیے

    تشنہ لب دیکھ کے سرکار کہیں گے مجھ سے

    بیٹھو منگوائیں تمہیں جام پلانے کے لیے

    وہ بھی مجھ جیسے گنہگار کو دوزخ سے بھلا

    کون آئے گا سوا ان کے بچانے کے لیے

    عرش اعظم پہ ہے سرکار تمہاری دعوت

    اس لیے آئے ہیں جبریل بلانے کے لیے

    میرے سرکار فقط اتنی نوازش کر دو

    در پہ آ جاؤں کبھی نعت سنانے کے لیے

    اس لیے پڑھتا ہوں میں نعت نبی کی شاکرؔ

    اپنی سوئی ہوئی تقدیر جگانے کے لیے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے