میں ترے نام زندگی کرتا
میں ترے نام زندگی کرتا
اس طرح تجھ سے عاشقی کرتا
تو نے حق ہی نہیں دیا ورنہ
تیری زلفوں پہ شاعری کرتا
تو پلاتا اگر نگاہوں سے
پھر کہاں اتنی مے کشی کرتا
کچھ تعلق تو پھر بھی رہ جاتا
وہ اگر مجھ سے دشمنی کرتا
گر حقیقت میں جانتا ان کی
میں نہ پھولوں سے دوستی کرتا
کون سا جرم رہ گیا تھا ثمرؔ
اس زمیں پر جو آدمی کرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.