Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی ملتا ہی نہیں سوختہ پا میری طرح

مبشر سعید

کوئی ملتا ہی نہیں سوختہ پا میری طرح

مبشر سعید

MORE BYمبشر سعید

    کوئی ملتا ہی نہیں سوختہ پا میری طرح

    جس کو معلوم ہو وحشت کا پتا میری طرح

    میرے جیون کو اداسی سے ملانے والا

    دشت میں پھرتا رہے آبلہ پا میری طرح

    میں نے احباب کو آواز لگا کر پوچھا

    کوئی رہتا ہے شب غم میں سدا میری طرح

    اے کئی دن سے مرے ذہن پہ چھائے ہوئے شخص

    تو مجھے وصل کے سپنے نہ دکھا میری طرح

    رات بھر چاند کو احوال سنانے کے لیے

    کیا ٹھہرتی ہے دریچوں میں ہوا میری طرح

    زندگی میری طرف دیکھ کے ایماں سے بتا

    ایک بھی شخص کوئی تجھ کو ملا میری طرح

    تند اور تیز ہواؤں کے علاقے میں سعیدؔ

    زیست کرتا ہے فقط دل کا دیا میری طرح

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے