تاریکیاں ستم کی مٹاتے رہیں گے ہم
تاریکیاں ستم کی مٹاتے رہیں گے ہم
اپنے لہو سے دیپ جلاتے رہیں گے ہم
راہ وفا میں جان گنواتے رہیں گے ہم
تاریخ میں مقام بناتے رہیں گے ہم
یہ اقتضائے وقت ہے کچھ سرکشی نہیں
کب تک بتاؤ سر کو جھکاتے رہیں گے ہم
ہو آندھیوں کا زور کہ طوفاں کی یورشیں
بجھتے ہوئے چراغ جلاتے رہیں گے ہم
ہیں بار زندگی کے شب و روز اے عزیزؔ
جب تک اٹھے ہے بوجھ اٹھاتے رہیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.