Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رکھا ہے جیسے تیسے ہی خود کو سنبھال کر

فاطمہ محتشم

رکھا ہے جیسے تیسے ہی خود کو سنبھال کر

فاطمہ محتشم

MORE BYفاطمہ محتشم

    رکھا ہے جیسے تیسے ہی خود کو سنبھال کر

    اک شخص لے گیا تھا کلیجہ نکال کر

    پہروں بچھڑ گیا تو کبھی آ گلے ملا

    وہ روح پھونکتا ہے مرا دم نکال کر

    اپنی تباہیوں پہ جسے خوب ناز تھا

    دیکھو تو رو رہا ہے وہی دل سنبھال کر

    اک کچی عمر سے جسے میں سوچتی رہی

    وہ خود بدل گیا مجھے سانچے میں ڈھال کر

    اب اہل ظرف لوگ نہیں ہیں زمانے میں

    تم دل لگانا اپنا ذرا دیکھ بھال کر

    ہم جن کو پوجتے تھے کبھی عزم کی طرح

    بیٹھے ہیں وہ ہی لوگ تو خنجر نکال کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے