Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آغاز نہیں یارو انجام سے ڈرتے ہیں

جون صاحب بریلوی

آغاز نہیں یارو انجام سے ڈرتے ہیں

جون صاحب بریلوی

MORE BYجون صاحب بریلوی

    آغاز نہیں یارو انجام سے ڈرتے ہیں

    سو عشق و محبت ہم ڈر ڈر کے ہی کرتے ہیں

    پہلے تو جو کہتے تھے ہر حال میں رہ لیں گے

    وہ دیکھ کے حالات اب باتوں سے مکرتے ہیں

    کیا خاک گزاریں گے وہ عمر محبت میں

    اک عمر کا کہہ کر جو پل بھر ہی ٹھہرتے ہیں

    بس جاتے ہیں جو دل میں اک بات سے ہی یارو

    اک بات سے ہی اکثر دل سے وہ اترتے ہیں

    یہ چارہ گری دیکھو مرہم کی جگہ یارو

    بوسہ وہ ہمیں دے کر کم درد کو کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے