Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زینہ ملا نہ یار کے بام وصال کا

علی میاں کامل لکھنوی

زینہ ملا نہ یار کے بام وصال کا

علی میاں کامل لکھنوی

MORE BYعلی میاں کامل لکھنوی

    زینہ ملا نہ یار کے بام وصال کا

    بیٹھا ہے تھک کے عرش پہ طائر خیال کا

    یوں حفظ رتبہ کرتے ہیں اہل کمال کا

    ناخن نہ آسماں نے کیا کم ہلال کا

    پہنچے ہمارے لعل کو ہر چند نرخ میں

    مشک تتار خون ہے ناف غزال کا

    صبح شب فراق کی امید کیا کروں

    دورا ہے نا تمام ابھی ماہ و سال کا

    پنہاں نظر سے ہونے لگا آفتاب عمر

    اللہ رے عروج ہمارے زوال کا

    رسوا کرے گی خلق میں حاجت فقیر کو

    درہم سفید داغ ہے دست سوال کا

    چاہا نہ جبکہ دیں دہن یار کا ثبوت

    شیشہ گرا ہے سنگ پہ فرض محال کا

    کشتی لگائے کیوں سر ساحل کھڑی ہے موج

    کیا انتظار ہے کسی آشفتہ حال کا

    کیونکر عزیز آئنۂ دل نہ ہو مجھے

    صورت بنا ہے یار کے حسن و جمال کا

    بے برگ نخل خشک کی صورت جہاں میں ہوں

    کاملؔ ثمر یہ مجھ کو ملا ہے کمال کا

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے