تم سے میں دور ہو کر کدھر جاؤں گا
تم سے میں دور ہو کر کدھر جاؤں گا
موت آنے سے پہلے ہی مر جاؤں گا
ہے اندھیرا گھنا اور میں تنہا یہاں
تیری یادوں کے پہرے میں گھر جاؤں گا
میں نکلتا ہوں ہر دن کہاں کے لیے
جانے کب لوٹ کے اپنے گھر جاؤں گا
میں ارادہ ہوں فولاد جیسا اٹوٹ
کوئی سپنا نہیں جو بکھر جاؤں گا
دن رہیں گے نہیں یہ خزاں کے سدا
آئیں گی جب بہاریں سنور جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.