Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ کہتے ہیں ابھی سے رشک غیروں کی محبت پر

قمر بدایونی

وہ کہتے ہیں ابھی سے رشک غیروں کی محبت پر

قمر بدایونی

MORE BYقمر بدایونی

    وہ کہتے ہیں ابھی سے رشک غیروں کی محبت پر

    الٰہی خیر یہ دعویٰ تمہیں دو دن کی چاہت پر

    برا کہہ لو سزا دے لو مجھے تم جرم الفت پر

    خفا ہونے سے کیا مطلب ہے اظہار محبت پر

    وہ کہتے ہیں کہے جاؤ مجھے تم گھورتے کیوں ہو

    تمہارا قصۂ غم کیا لکھا ہے میری صورت پر

    تم اپنے طالب دیدار کو بے صبر کہتے ہو

    نہ دیکھو آئنہ خود بھی جو قادر ہو طبیعت پر

    وہ بوسہ دے کے کہتے ہیں بڑے دل پھیرنے والے

    انہیں دل پھیر دے گا کوئی اک بوسہ کی حجت پر

    وہ اکثر پوچھتے ہیں مجھ سے کس پر جان جاتی ہے

    مگر ہمت نہیں پڑتی کہ کہہ دوں خود بدولت پر

    دیئے دیتا ہے دل کس سنگ دل کو سوچ تو دل میں

    قمرؔ نادان ہے پتھر پڑیں تیری بری مت پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے