جہاں میں کتنے ہی فنکار شعر کہتے ہیں
جہاں میں کتنے ہی فنکار شعر کہتے ہیں
اور ایک ہم ہیں کہ بیکار شعر کہتے ہیں
جو کوئی پوچھے اگر کام کاج کرتے ہو
تو سب سے کہتے ہیں سرکار شعر کہتے ہیں
ہماری عقل سے باہر ہے شاعری سو ہم
غزل کے نام پہ دو چار شعر کہتے ہیں
وہ جن کے لفظ میں خوشبو ہے فکر میں جادو
انہیں کے حق میں سخن کار شعر کہتے ہیں
وہ ترک کرتے ہیں ہر بار التجا عادلؔ
ہم ایسے ضدی ہیں ہر بار شعر کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.