غم میں دیتے ہو مشورہ جاناں
غم میں دیتے ہو مشورہ جاناں
اس تکلف کا شکریہ جاناں
کیا مصیبت ہے اب محبت میں
شعر کہتی ہوں کفریہ جاناں
پتھروں کا بنا ہوا میں بھی
دل میں رکھتی ہوں آئنہ جاناں
پھر محبت سے کیسے مکرو گے
تم سے پوچھے گا جب خدا جاناں
وہ یہ کہتا تھا ہوش میں آؤ
پھر مجھے ہوش آ گیا جاناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.