خواہشوں کا بیان ہیں آنسو
خواہشوں کا بیان ہیں آنسو
گویا دل کی زبان ہیں آنسو
صبر کی راز دان ہیں آنکھیں
ضبط کا امتحان ہیں آنسو
چشم ہجراں کو کوسنے والو
وصل کی داستان ہیں آنسو
موت کی ہیں علامتیں پتھر
زندگی کا نشان ہیں آنسو
ان کے دم سے ہے رونق گریہ
یعنی آنکھوں کی شان ہیں آنسو
خامشی میں کلام کرتے ہیں
درد کے ترجمان ہیں آنسو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.