جب بھی دنیا سے چھپایا خود کو
جب بھی دنیا سے چھپایا خود کو
منظر عام پہ پایا خود کو
خود کے کچھ کام نہیں آئے جب
خود کے اندر سے ہٹایا خود کو
خود کو اک بار بکھیرا اور پھر
ہم نے سو بار جٹایا خود کو
اتنا اس نے بھی پریشاں نہ کیا
جتنا خود ہم نے ستایا خود کو
اس کو محسوس جو کرنا تھا ہمیں
ہم نے کچھ پاس بلایا خود کو
کس لیے نیند سے ناتا توڑا
کس لیے ہم نے جگایا خود کو
اس نظر نے مجھے دیکھا ہی نہیں
جس کی خاطر تھا سجایا خود کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.