تو دوستوں سے کبھی پیار سے نہیں ملتا
تو دوستوں سے کبھی پیار سے نہیں ملتا
ترا عمل ترے اشعار سے نہیں ملتا
زمانہ جانتا ہے تیرے نام سے جس کو
وہ آدمی ترے کردار سے نہیں ملتا
اسی لئے بھی خبر رہتی ہے تجھے اپنی
تو آج کل کسی اخبار سے نہیں ملتا
تمہاری ربط کی افسردہ روشنی کا خیال
چراغ شوق کے معیار سے نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.