Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں وہ ہوں میں نے تمہارے پاؤں پر سر رکھ دیا

قمر بدایونی

میں وہ ہوں میں نے تمہارے پاؤں پر سر رکھ دیا

قمر بدایونی

MORE BYقمر بدایونی

    میں وہ ہوں میں نے تمہارے پاؤں پر سر رکھ دیا

    تم وہ ہو پھر بھی گلے پر میرے خنجر رکھ دیا

    یہ ستم تھے میری قسمت میں تو قسام ازل

    کیوں نہ اس دل کی جگہ پہلو میں پتھر رکھ دیا

    کہہ رہے ہیں مجھ سے وہ دیکھی تمہاری منصفی

    دل تو زلفوں کو دیا الزام مجھ پر رکھ دیا

    مجھ سے کہتے ہیں قسم تو خیر کھا لیتے مگر

    ہاتھ تم نے کیا سمجھ کر میرے سر پر رکھ دیا

    اب وہ گھر لے جائیں اس کو یا سر محفل پئیں

    شیخ جی کے نام کا ساغر تو بھر کر رکھ دیا

    میری تربت پر انہیں پھر کون لائے گا قمرؔ

    قبر بلبل پر کسی نے کب گل تر رکھ دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے