Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بزم امکاں میں رہوں کون و مکاں تک دیکھوں

واصف علی واصف

بزم امکاں میں رہوں کون و مکاں تک دیکھوں

واصف علی واصف

MORE BYواصف علی واصف

    بزم امکاں میں رہوں کون و مکاں تک دیکھوں

    ایک آتا ہے نظر چہرہ جہاں تک دیکھوں

    ہو گئیں عظمت انسان کی راہیں تاریک

    ایک انسان کی میں راہ کہاں تک دیکھوں

    حسرت دید صنم حاصل عرفان صنم

    دیکھنا چاہوں تو اک اجڑے مکاں تک دیکھوں

    میرے افسانے سے ہے تیرا فسانہ قائم

    چاہ زنداں سے ترے حسن بیاں تک دیکھوں

    مسکراہٹ ترے ہونٹوں پہ مرے قتل کے بعد

    حسن معصوم تجھے حد گماں تک دیکھوں

    چشم آہو میں نہاں موج تلاطم پاؤں

    حلقۂ زلف سیہ کوہ گراں تک دیکھوں

    دیکھ لوں حسن ازل تاب کہاں ہے واصفؔ

    حسن انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے