نہ اجنبی کی طرح اور نہ آشنا کی طرح
نہ اجنبی کی طرح اور نہ آشنا کی طرح
وہ میرے پاس سے گزرا مگر ہوا کی طرح
سمٹ نہ جائے کہیں آہٹوں میں لرزش دل
مٹا رہا ہے کوئی مجھ کو نقش پا کی طرح
ہوا سے دور رہی تیری بات کی خوشبو
کوئی بھی جھونکا نہ آیا تری صدا کی طرح
ترے جمال کی رعنائیوں کا ذکر ہی کیا
ابھی تو چمکی تھی بجلی تری ادا کی طرح
تمام عمر اسی چپ کی جستجو میں رہا
مرے وجود میں اتری تھی جو صدا کی طرح
یہ واقعہ ہے کہ انساں کے بھیس میں ناصرؔ
ہر ایک شخص دکھائی دیا خدا کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.