یہ شب عیش یہ لمحات الگ
یہ شب عیش یہ لمحات الگ
اور کسی موڑ پہ وہ گھات الگ
چیخنے والا ہر اک لفظ جدا
کان میں کہنے کی ہر بات الگ
دن ہوا کرتے تھے کچھ اور ہی دن
رات ہوتی تھی ہر اک رات الگ
یہ تو وہ ہیں جو ابھی تک جھیلے
اور جو ہوں گے وہ صدمات الگ
اب بھی گر ہو سکے تو باندھ کے رکھ
ریشمی دوب سے جذبات الگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.