اپنا دشمن بنا کے آیا ہوں
اپنا دشمن بنا کے آیا ہوں
عیب اس کے بتا کے آیا ہوں
میرے ماتھے پہ یہ شکن دیکھو
عشق میں دل لٹا کے آیا ہوں
شہر کی تیرگی سے ڈر کر میں
دیپ گھر میں جلا کے آیا ہوں
چاند سورج فلک ستاروں سے
آج آنکھیں ملا کے آیا ہوں
اپنا نقصان کر لیا میں نے
راز اپنے بتا کے آیا ہوں
گھر کے باہر نکلنے سے پہلے
پاؤں ماں کے دبا کے آیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.