ہر ایک حرف دعا کے لیے کہو آمین
ہر ایک حرف دعا کے لیے کہو آمین
میں کہہ رہی ہوں خدا کے لیے کہو آمین
جناب مفتیٔ اعظم معاوضے کے عوض
ہوں بے گناہ سزا کے لیے کہو آمین
کہیں رہو تو رقابت میں فاتحہ پڑھنا
دفاع مکر و ریا کے لیے کہو آمین
اکیلے رہنا تو شرمندہ خود پہ ہو لینا
ابھی تو جھوٹی انا کے لئے کہو آمین
میں جانتی ہوں منافق نہیں ہو تم اے دوست
رہوں میں شاد سدا کے لیے کہو آمین
رہے دعاؤں میں شامل کبھی نہ خود غرضی
ہر ایک شئے کی بقا کے لیے کہو آمین
وہ مل گیا ہے تو خوشبوؔ کو مل گیا سب کچھ
کہا یہ دل نے پیا کے لیے کہو آمین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.