Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گھٹ گیا دم کھولیے کھڑکی ہوا لے لیجئے

شہزاد احمد

گھٹ گیا دم کھولیے کھڑکی ہوا لے لیجئے

شہزاد احمد

MORE BYشہزاد احمد

    گھٹ گیا دم کھولیے کھڑکی ہوا لے لیجئے

    منتظر کچھ لوگ ہیں ان کی دعا لے لیجئے

    کہہ رہی ہے اس کے ہونٹوں پر تبسم کی لکیر

    خوں ہوا ہے دل تو اس کا خوں بہا لے لیجئے

    سب کو دل کی بات سمجھانے سے آخر فائدہ

    اپنے سر پر ساری دنیا کا گلہ لے لیجئے

    دیکھنے اس کو چلے جس کا نشاں کوئی نہیں

    سب سے پہلے آپ اپنا تو پتا لے لیجئے

    دو قدم چلنا اگر دوبھر ہوا ہے آپ کو

    آسرا گرتی ہوئی دیوار کا لے لیجئے

    جاگتی آنکھیں سلگتا دل کہ تنہائی کے رنگ

    ہے سفر در پیش اپنے ساتھ کیا لے لیجئے

    دائمی کر دیجئے جاتی ہوئی فصل بہار

    آنکھ کی پتلی میں تصویر صبا لے لیجئے

    راستہ تاریک ہے در پیش ہے شب کا سفر

    اپنے سر پر دن کے سورج کی ردا لے لیجئے

    بس یہی ہوگا کہ دیوانہ کہیں گے اہل بزم

    آپ چپ کیوں ہیں مری طرز نوا لے لیجئے

    اس طرح شہزاد کیسے کٹ سکے گی زندگی

    ایک غم اپنی بھی طاقت سے سوا لے لیجئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے