دشمنوں کے ہی اب سہارے ہیں
دشمنوں کے ہی اب سہارے ہیں
جنگ اپنوں سے ایسی ہارے ہیں
میرے نزدیک اور کچھ بھی نہیں
تو ہی تو ہے ترے نظارے ہیں
اب تو وہ دور تک نہیں دکھتے
وہ جو کہتے تھے ہم تمہارے ہیں
خیر سے ہو گیا نکاح ان کا
خیر سے ہم بھی اب کنوارے ہیں
تم سے ملنے کی آس میں جاناں
ہم نے گن گن کے دن گزارے ہیں
ہم نہ بدلے تھے ہم نہ بدلیں گے
ہم تمہارے تھے ہم تمہارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.