چلتے چلتے رات کی تاریکیوں میں آج بھی
چلتے چلتے رات کی تاریکیوں میں آج بھی
بھیگ جاتا ہوں میں اکثر آنسوؤں میں آج بھی
ہاتھ سے اس نے سنوارا تھا انہیں بس ایک بار
خم نہیں پڑتا ہے میرے گیسوؤں میں آج بھی
آشیانہ جل چکا ہے بلبلیں بھی جا چکیں
پر نہ جانے کیوں نمی ہے شاخچوں میں آج بھی
راستے پر رات کی تنہائی میں چلتے ہوئے
وصل جاناں ڈھونڈتا ہوں حادثوں میں آج بھی
اشک کو آنکھوں میں ہی میں روک بھی لوں تو بھی کیا
گونجتی ہے آہ میری قہقہوں میں آج بھی
پھول کہہ کر آپ نے مجھ پر کبھی پھینکا جنہیں
خون میرا جذب ہے ان پتھروں میں آج بھی
دل نہیں لگتا ہے صفدرؔ اس جہاں میں اب مگر
بے ثباتی سی ہے میرے فیصلوں میں آج بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.