بزم غم خون جگر پر مرے مہمان تھی رات
بزم غم خون جگر پر مرے مہمان تھی رات
آہ سر گرم مری شمع شبستان تھی رات
دیکھیے آج کہ کس طرح سے گزرے ہم پر
دن سے محشر کے تو کل دست و گریبان تھی رات
قطرے اس چہرے پہ شب یوں تھے عرق کے گویا
جائے شبنم بہ گلستاں گہر افشان تھی رات
گزری پل مارتے اس طرح کہ جیسے شب وصل
بے خودی اپنی عجب بر سر احسان تھی رات
دن تو نظروں میں شب قیر تھا میرے تجھ بن
محفل غیر میں خورشید درخشان تھی رات
- مطبع : احمد ندیم قاسمی (1963)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.