کیسے مانوں ہے تو جدا مجھ سے سوچ کر دل نڈھال ہوتا ہے
دلچسپ معلومات
ڈرامہ: عہد وفا-2019
کیسے مانوں ہے تو جدا مجھ سے سوچ کر دل نڈھال ہوتا ہے
تو نہیں سامنے مگر پھر بھی دل میں تیرا خیال ہوتا ہے
تیری ایک ادا کے نام کیا سب عہد وفا کے نام کیا
آنکھوں کے در پہ بیٹھے ہیں کچھ یار پرانے اور اک تم
دل سے ہو کر گزرے میرے وہ بیتے زمانے اور اک تم
تیری ایک ادا کے نام کیا سب عہد وفا کے نام کیا
یاروں کے سکھ بھی اور غم بھی تری یادوں کے یہ موسم بھی
آنکھوں میں اترا یہ نم بھی یہ رستہ بھی اور ہمدم بھی
تو لگتا ہے پیارا اتنا اس میرے دل میں ہے جتنا
تیری ایک ادا کے نام کیا سب عہد وفا کے نام کیا
جینے کی بات سے یاد آیا کس حال میں تم رہتے ہو گے
جو کہہ سکتے تھے بس مجھ سے کس کو جا کر کہتے ہو گے
اک دل ہی بچا تھا پاس اپنے وہ بھی ہم ہار کے آئے ہیں
اک تیرے ہونٹوں کے صدقے سب خوشیاں وار کے آئے ہیں
رنگ آنکھوں کا تری یادوں سا وہ لہجہ تیری باتوں کا
وہ خوشبو تیرے آنے کی وہ دھاگا تیرے وعدوں کا
تو لگتا ہے پیارا اتنا اس میرے دل میں ہے جتنا
تیری ایک ادا کے نام کیا سب عہد وفا کے نام کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.