شکریہ پر اشعار
شکریہ اے قبر تک پہنچانے والو شکریہ
اب اکیلے ہی چلے جائیں گے اس منزل سے ہم
-
موضوعات : قبراور 2 مزید
شکریہ تیرا ترے آنے سے رونق تو بڑھی
ورنہ یہ محفل جذبات ادھوری رہتی
-
موضوعات : استقبالاور 1 مزید
خطوں کو کھولتی دیمک کا شکریہ ورنہ
تڑپ رہی تھی لفافوں میں بے زبانی پڑی
شکریہ ریشمی دلاسے کا
تیر تو آپ نے بھی مارا تھا
شکریہ واعظ جو مجھ کو ترک مے کی دی صلاح
غور میں اس پر کروں گا ہوش میں آنے کے بعد
کہاں کے ماہر و کامل ہو تم ہنر میں عدیلؔ
تمہارے کام تو پروردگار کرتا ہے
اے بے خودی سلام تجھے تیرا شکریہ
دنیا بھی مست مست ہے عقبیٰ بھی مست مست
شکریا تم نے بجھایا مری ہستی کا چراغ
تم سزاوار نہیں تم نے تو اچھائی کی
شکریہ اے گردش جام شراب
میں بھری محفل میں تنہا ہو گیا