تو جس کے دم پر بھی بولتا ہے
مرے خدا سے بڑا نہیں ہے
شکر شامل نہ ہو تو ہر نعمت
آدمی کو قلیل لگتی ہے
زندگی کی مشکلیں ہیں اک طرف
اک طرف پیغام رب لا تقنطو
مجھ کو جینا وہاں قبول نہیں
جس جگہ مدحت رسول نہیں
تم آج تک نہیں سمجھے تو اب سمجھ جاؤ
زمیں کی بات نہیں تھی خدا کے نام کی تھی
ذرہ ذرہ پکارتا ہے احد
جب شہادت بلال دیتا ہے