Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Zakia Ghazal's Photo'

ذکیہ غزل

1963 | کناڈا

معروف اردو شاعرہ، عالمی مشاعروں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی آواز اور متعدد ادبی اعزازات سے سرفراز

معروف اردو شاعرہ، عالمی مشاعروں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی آواز اور متعدد ادبی اعزازات سے سرفراز

ذکیہ غزل

غزل 29

اشعار 11

میں نے مانگی تھی اجالے کی فقط ایک کرن

تم سے یہ کس نے کہا آگ لگا دی جائے

  • شیئر کیجیے

آج یادوں کی گھٹا ٹوٹ کے برسی ہے غزلؔ

اک اداسی ہے جو پھر شام سے طاری ہوئی ہے

درد کی صلیبوں پر لاش ہو چکے نالے

بے ضمیر حاکم کو عدل کی گواہی کیا

گزرے کل تک جو لگا کرتی تھی پھولوں جیسی

آج وہ زیست مری جان پہ بھاری ہوئی ہے

ہر غزل اور فسانے میں ہے چرچا جس کا

میں نے وہ شام ترے ساتھ گزاری ہوئی ہے

دوہا 6

کب تک جان بچائے پھول پہ اوس کا ننھا قطرہ

پتوں کی بھی اوٹ میں ہو تو سورج پل پل خطرہ

  • شیئر کیجیے

تم تو شان سے نکلے تھے لے ہاتھ میں میرا ہاتھ

ڈر کر دنیا والوں سے کیوں چھوڑ دیا ہے ساتھ

  • شیئر کیجیے

پہلے پہلے پیار کی ساجن پہلی ہے برسات

اوڑھ کے لیٹی یاد تری اور جاگ کے کاٹی رات

  • شیئر کیجیے

جانے کتنے موسم بیتے تم نہ لوٹ کے آئے

من دکھیارا برہ کا مارا کب تک آس لگائے

  • شیئر کیجیے

دم بھر میں ہوئے سوکھے پتے کانٹے اور ببول

ساجن جب تک آپ یہاں تھے کھلے رہے سب پھول

  • شیئر کیجیے

Recitation

بولیے