Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شاعر کا اعلان جنگ

ہندی گورکھپوری

شاعر کا اعلان جنگ

ہندی گورکھپوری

MORE BYہندی گورکھپوری

    دلچسپ معلومات

    چین کے جارحانہ اقدام کے خلاف

    دشمن کے ہر اک وار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    وقت آنے دو اغیار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    یا امن کا ہر ملک میں لہرائیں گے پرچم

    یا جنگ کی تلوار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    مٹ جائیں گے ناموس وطن مٹنے نہ دیں گے

    جیسے بھی ہو اغیار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    ہم بیروں کی اولاد ہیں فولاد ہیں فولاد

    ایٹم کے بھی سوفار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    جو دوست بنے اور کرے کام ستم کا

    ایسے بھی ستمگار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    ہم کون ہیں ہم کیا ہیں بتانے کی ضرورت

    ہر قوت پیکار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    اونچا ہے ہمالہ سے بھی کچھ عزم ہمارا

    اس پار بھی اس پار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    جو کچھ بھی ہو انجام مگر ملک وفا سے

    ہر سرکش و غدار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    باتیں مہ و خورشید کی ہیں دل میں اندھیرا

    باطن کے سیہ کار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    یہ فتنۂ چیں کیا ہے یہ سرحد پہ جھڑپ کیا

    اب چین کی دیوار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    ہے قافلہ سالار وطن اپنا جواہرؔ

    ہر پنجۂ خونخوار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    خون دل ہندیؔ ہے ہر اک ذرہ وطن کا

    اس خوں کے طلبگار سے ہم بڑھ کے لڑیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے