المیہ
میں اس راہ پر جب چلا تھا تو میں تھا
مجھے اپنے بارے میں سب کچھ پتہ تھا
یقیں تھا کہ یہ راستہ میں نے خود ہی چنا ہے
مرے فیصلے میرے اپنے ہیں اور میں
انہیں جس طرح جب بھی چاہوں بدل دوں
میں سڑکوں پہ پھرتی ہوئی بھیڑ سے بھی الگ ہوں
مگر آج اس بھیڑ میں کھو گیا ہوں
ہر اک ملنے والے سے یہ پوچھتا ہوں
میں کیا ہوں کہاں ہوں
مگر سب ہی چپ خود میں کھوئے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.