احساس
رات ہر روز سیہ فام بھکارن کی طرح
ہاتھ میں کاسۂ تاریک لئے آتی ہے
حسب معمول ستاروں کو دعا دیتی ہے
اور رو رو کے اجالوں کو صدا دیتی ہے
چاند جیسے کسی بے تاج شہنشہ کی طرح
سن کے فریاد اندھیرے سے نکل آتا ہے
اور پھر کاسۂ شب نور سے بھر جاتا ہے
رات خوش ہوتی ہے مانگے کا اجالا پا کر
چاند یہ سوچ کے روپوش ہوا جاتا ہے
میرے دامن میں بھی مانگے کا اجالا ہی تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.