موسم کا المیہ
پرندے فضاؤں کی لہروں پہ ننھے سفینوں کی مانند بہتے ہوئے
وسعتیں ناپتے ہیں سہانی رتیں دیر سے دف لئے
اپنے ہاتھوں میں اس بات کی منتظر ہیں
ہوائیں پرانی کتھاؤں کو
پاؤں پڑے گھنگروؤں کی زباں میں سنائیں
گھٹائیں مناظر کی آنکھوں میں
کاجل کی ہلکی لکیریں سجانے اٹھی ہیں
زمیں کے بدن پر پڑے آبلوں کی جلن مٹ گئی ہے
زمیں کا بدن تازہ پھولوں کی مانند پھر جل اٹھا ہے
کہیں دور شاخوں میں الجھا ہوا ایک زخمی پرندہ
فضاؤں کی لہروں پہ بہتے ہوئے
وسعتیں ناپنے کے جتن کر رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.