بھیگی کالی رات کی بیٹی
اس کی آغوش میں کتنی گرمی ہے
میں کس طرح اس کی آغوش کو چھوڑ دوں
اس کے ہونٹوں کی مانوس خوشبو مجھے کر چکی ہے اسیر
اس کو معلوم کیا
میرے کمرے کے باہر بہت زور سے
میری کھڑکی پہ سر کو پٹکتی ہوئی
چل رہی ہے جو سرما کی تیکھی ہوا
گھر کے امڑی چلی آ رہی ہے جو پچھم سے کالی گھٹا
گھپ اندھیرے کے سینے میں گونجی ہے جو
بوندیوں کی صدا
ان سے بچپن کا میرا بڑا ساتھ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.