Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک لڑکی

جمیل ملک

ایک لڑکی

جمیل ملک

MORE BYجمیل ملک

    گہری نیلی آنکھوں والی

    بھولی بھالی سی اک لڑکی

    جس کا سینہ غم سے بوجھل

    محفل میں بھی سب سے اوجھل

    تنہا اور اداس کھڑی ہے

    کس کا رستہ دیکھ رہی ہے

    محفل کے گوشے گوشے میں

    باتوں کے جھرنے جاری ہیں

    دوشیزاؤں کے ہونٹوں سے

    پھلجھڑیاں سی چھوٹ رہی ہیں

    شوخ جوانوں کی آنکھوں میں

    کتنی یادیں جاگ اٹھی ہیں

    وہ لڑکی مبہوت کھڑی ہے

    سب کی نظروں سے ڈرتی ہے

    اپنے آپ سے کچھ کہتی ہے

    لیکن پھر بھی چپ رہتی ہے

    میں اس کو یوں دیکھ رہا ہوں

    جیسے میں اس کا سایا ہوں

    جاؤں اس کو جا کر کہہ دوں

    کیوں گم سم خاموش کھڑی ہو

    جیون کے اس موڑ پہ آکر

    کیا تم رستہ بھول گئی ہو

    اس محفل میں اپنے دل سے

    کس کا ٹھکانہ پوچھ رہی ہو

    میرے گھائل دل کی باتیں

    اس کے دل میں آگ لگا دیں

    جب وہ اٹھائے اپنی پلکیں

    اس کی آنکھ سے آنسو ڈھلکیں

    جن میں اک شاعر کا دل ہو

    جو اس لڑکی کی منزل ہو

    مأخذ :
    • مطبع : احمد ندیم قاسمی (1963)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے