Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جانے کہاں وہ درد کے مارے چلے گئے

فرحان خان فرحان

جانے کہاں وہ درد کے مارے چلے گئے

فرحان خان فرحان

MORE BYفرحان خان فرحان

    جانے کہاں وہ درد کے مارے چلے گئے

    ہم کو سمجھنے والے ہمارے چلے گئے

    اک ایک کر کے سب کو ہی دریا نے کھا لیا

    ہوتے تھے کل جو آج کنارے چلے گئے

    جانا کہاں تھا یہ تو ہمیں بھی پتہ نہ تھا

    بہتی ہوئی ہوا کے سہارے چلے گئے

    حالانکہ صبح ہوتے ہی سورج نکل گیا

    افسوس ہے کہ چاند ستارے چلے گئے

    ہم نے بھی دل کو ضبط کا خوگر بنا لیا

    ہر ایک لمحہ خود کو سنوارے چلے گئے

    فرحانؔ جی یہ آپ نے دنیا میں کیا کیا

    بے وجہ زندگی کو گزارے چلے گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے