نہ خوف کھائیں گے ہرگز کسی بلا سے ہم
نہ خوف کھائیں گے ہرگز کسی بلا سے ہم
سکون پائیں گے اب ذکر مصطفیٰ سے ہم
در حبیب پہ لے جا کے ہم کو دفن کرو
ملن کی آس میں کہتے رہے خدا سے ہم
ہمیں بھی خواب میں آقا زیارتیں بخشیں
کہ فیض پانے لگیں گے اسی عطا سے ہم
بلند دونوں جہانوں میں ہم رہیں آقا
یہ چاہتے ہیں فقط آپ کی عطا سے ہم
بھلا کے آپ کو دنیا تلاش کرتے رہے
ہوئے ہیں پست بہت اپنی اس خطا سے ہم
مریں گے آپ کے قدموں میں ذکر کرتے ہوئے
ملیں گے جا کے کسی روز پھر بقا سے ہم
نظر ملائیں گے ہم سے وہ ایک دن عاطفؔ
یوں مل ہی جائیں گے اک روز رہنما سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.