بے سبب اس کے نام کی میں نے
بے سبب اس کے نام کی میں نے
کاٹ تو لی تھی زندگی میں نے
وہ مجھے خواب میں نظر آیا
اور تصویر کھینچ لی میں نے
آپ کا کام ہو گیا صاحب
لاش دریا میں پھینک دی میں نے
ایک وہ بے حجاب اور اس پر
ڈال رکھی تھی روشنی میں نے
حوصلہ چاہئے تھا آگے بھی
کھول تو لی تھی ہتھکڑی میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.