Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو تو نہیں ہے تو جینے کی آرزو بھی نہیں

دانش البیلا

جو تو نہیں ہے تو جینے کی آرزو بھی نہیں

دانش البیلا

MORE BYدانش البیلا

    جو تو نہیں ہے تو جینے کی آرزو بھی نہیں

    سکون دل کو ملے ایسی جستجو بھی نہیں

    تمام عمر کا وعدہ تھا ساتھ جینے کا

    ہوا کچھ ایسا کہ ہم آئے روبرو بھی نہیں

    لٹا دیا ہے ہر اک چیز عشق میں میں نے

    کہ میرے پاس تو اب میری آبرو بھی نہیں

    ہمارا دل ہے نہ جانے کہاں بہت ڈھونڈا

    تمہارے پاس نہیں اور کو بہ کو بھی نہیں

    نہیں نہیں مجھے تم اور زخم مت دینا

    پرانا زخم جگر تو ابھی رفو بھی نہیں

    وہ دور دور محبت کی مشکلیں دانشؔ

    سمجھ سکے نہ مجھے لوگ اور تو بھی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے