ادا جو آئے وہ بے عیب و بے قصور آئے
ادا جو آئے وہ بے عیب و بے قصور آئے
خدا وہ دن نہ کرے آپ کو غرور آئے
ہزار سجدے کرے رات رات بھر زاہد
جو دل ہی صاف نہ ہو کیا جبیں پہ نور آئے
زمانے تک تری گلیوں کی خاک چھانی ہے
مری نگاہ میں کیا جلوہ گاہ طور آئے
نظر ہی اپنی نہ اب دل ہی رہ گیا اپنا
سزا ملی ہے کہ ہم کیوں ترے حضور آئے
مری طرف سے بھی اے کاروان شوق سلام
کہیں جو راہ طلب میں مقام طور آئے
ہزار بار لکھے تو نیاز نامۂ شوق
ترے بلائے جگرؔ آئے وہ ضرور آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.