Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حسن والوں نے عجب حشر اٹھا رکھا ہے

ارسلان فارس

حسن والوں نے عجب حشر اٹھا رکھا ہے

ارسلان فارس

MORE BYارسلان فارس

    حسن والوں نے عجب حشر اٹھا رکھا ہے

    ساری دنیا کو ہی دیوانہ بنا رکھا ہے

    ایک قاتل نے عجب قہر مچا رکھا ہے

    ایک بسمل نے عجب رقص بپا رکھا ہے

    جل کے بجھتا ہے کبھی جل کے بھڑک اٹھتا ہے

    ہم نے پہلو میں جو اک شعلہ نما رکھا ہے

    ڈانٹ کر کہتے ہیں تم چپ رہو منہ بند رکھو

    وصل کا تم نے یہ کیا رٹا لگا رکھا ہے

    زندگی بھر یہ نظر جس کو ترس جاتی تھی

    قبر پر اس نے ادھم آج مچا رکھا ہے

    درد یہ میرے کف و پا نہ اٹھا سکتے تھے

    جس جگہ تو نے یہ رکھا ہے بجا رکھا ہے

    ٹھوکریں لعنت و دشنام ملامت ذلت

    اور کیا دنیا میں اس در کے سوا رکھا ہے

    مست آنکھوں سے جو اک جام پیا تھا اس پر

    دل تو کیا ہم نے جگر اپنا لٹا رکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے